پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 9وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-0سے برتری حاصل کر لی ،عمر گل مین آف دی میچ،برائن لارا کی سنچر ی ناکام،مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 291پر آؤٹ ،میزبان ٹیم نے 13رنز کا ٹارگٹ ایک کھلاڑی کے نقصان پر حاصل کر لیا

منگل 14 نومبر 2006 15:58

پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 9وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-0سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2006ء ) پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 9وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-0سے برتری حاصل کر لی ۔ عمر گل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچ کا فیصلہ چھوتھے ہی روز ہو گیا ۔ ویسٹ انڈیز ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 291رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 13رنز کا ٹارگٹ دیا جو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔

پاکستان کے واحد کھلاڑی محمد حفیظ ایک رنز بنا کر کولیمور کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ عمران فرحت 8اور یونس خان بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 5.1اوورز میں پورا کر لیا ۔ چوتھے روز کھیل کا آغاز مہمان ٹیم کے کپتان برائن لارا28اور نائٹ واچ مین ایڈورڈ نے5رنز سے کیا ۔

(جاری ہے)

ایڈورڈ اور برائن لارا کے درمیان 45رنز کی پاٹنر شپ بنی ۔

101کے مجموعی سکور پر ایڈورڈ 10رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے ۔ انہیں شاہد نذیر نے محمد یونس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا ۔ اس کے بعد کپتان برائن لارا اور چند پال نے ملکر سکور کو آگے بڑھانا شروع کر دیا ۔ دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں کے درمیان 137رنز کی پارٹنر شپ بنی ۔ برائن لارا 122رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر 238کے مجموعے پر محمد حفیظ کی گیند کو سویپ کرنے کی کوشش میں ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔

لارا کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستان باؤلرز نے ویسٹ انڈیز بلے بازوں پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا اور اگلے دو اوور میں مہمان کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے مواقع ضائع کر دیئے ۔ مجموعی سکور میں صرف 10رنز کے اضافے کے بعد برائیوو 2رنز بنا کر عمر گل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ اس کے بعد ویسٹ اینڈیز کھلاڑیوں کی وکٹیں وقتاً فوقتا گرتی رہی ۔ رامدین ایک،ڈیو محمد 15اور ٹیلر 8رنز بنا کر پاکستانی باؤلرز کا شکار ہوئے ۔

تا ہم اس دوران چندر پال اپنی نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے یہ ان کی ٹیسٹ کیرئیر کی 39ویں نصف سنچری تھی ۔ چندر پال نے 81رنز بنا کر شاہد نذیر کی باؤلنگ پر محمد یوسف کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوائی ۔ اسطرح ویسٹ انڈیز ٹیم 291رنز بنا سکی اور پاکستان کو جیتنے کیلئے 13رنز کا ہدف دیا ۔ عمر گل نے دوسری اننگز میں چار،شاہد نذیر نے 3جبکہ دنیش کنیر یا ور محمد نے حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان بلے بازوں نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ واحد آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی محمد حفیظ صرف ایک سکور کر سکے ۔ عمران فرحت 8اور یونس خان بغیر سکور کئے ناٹ آؤٹ رہے ۔ ویسٹ انڈیز باؤلر کو رے کولمیور نے محمد حفیظ کی واحد وکٹ حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :