پی سی بی اپیل کمیٹی کا اجلاس شروع ،شعیب اور آصف کل اپیل کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے ،کمیٹی کے ارکان کی چیئرمین کرکٹ بورد ڈاکٹر نسیم اشرف سے ایک گھنٹہ تک ملاقات بھی ہوئی

منگل 14 نومبر 2006 17:17

پی سی بی اپیل کمیٹی کا اجلاس شروع ،شعیب اور آصف کل اپیل کمیٹی کے سامنے ..
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2006ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اپیل کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز جسٹس (ر)فخر الدین جی ابراہم کی سربراہی میں شروع ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونیوالے اجلاس میں فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور محمد آصف کی پابندی کیخلاف اپیلوں کی سماعت کے سلسلہ میں اپیل کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر)فخر الدین جی ابراہیم اور ممبران سابق ٹیسٹ کرکٹر حسیب احسن اور ڈوپنگ کے ماہرڈاکٹر دانش ظہیر نے دونوں فاسٹ باؤلروں کی اپیلوں سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا ۔

پی سی کے ڈائریکٹر آپریشن سلیم الطاف نے بتایا کہ کمیٹی کا دوسرا مرحلہ بدھ دوبارہ کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں فاسٹ باؤلرز شعیب اختر اور اور محمد آصف اپنے وکلاء کے ہمراہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے اور اپنی بے گناہی کا ثبوت دینگے ۔ قبل ازیں گزشتہ روز کمیٹی کے جسٹس (ر)فخر الدین جی ابراہیم،حسیب احسن اور ڈاکٹر دانش ظہیر نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف سے انکے دفتر میں ملاقات بھی کی جو کہ ایک گھنٹہ جاری رہی ۔