حقوق نسواں بل کا ترمیم شدہ مسودہ اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ

منگل 14 نومبر 2006 17:20

حقوق نسواں بل کا ترمیم شدہ مسودہ اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2006ء) حکومت نے سلیکٹ کمیٹی سے منظور کرایا جانے والا حقوق نسواں بل کا ترمیم شدہ مسودہ کل اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سلیکٹ کمیٹی کے حقوق نسواں بل جس میں ایم ایم اے کی جانب سے پیش کی گئی ترامیم کو نئے مسودے میں شامل کیا گیا ہے جسے بدھ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹریز نے اس حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :