سینئر کشمیری رہنماؤں کی نئی دہلی میں سیکریٹری خارجہ ریاض محمد خان سے ملاقات ۔۔۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پاک بھارت مذاکرات کے عمل تفصیلی تبادلہ خیال

بدھ 15 نومبر 2006 13:33

سینئر کشمیری رہنماؤں کی نئی دہلی میں سیکریٹری خارجہ ریاض محمد خان سے ..
سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین15نومبر2006 ) سینئر کشمیری رہنماؤں کی نئی دہلی میں سیکریٹری خارجہ ریاض محمد خان سے ملاقات کی جس میں‌مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پاک بھارت مذاکرات کے عمل تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ نے کشمیری رہنمائوں کو پاک۔بھارت خارجہ سیکرٹری سطح کے جاری مذاکرات کے حوالہ سے بریف کیا اور ان سے مسئلہ کشمیر و امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

کشمیری رہنمائوں نےخارجہ سیکرٹری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں‌نے کہا کہ وادی میں دن بہ دن سیاسی صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے جسکی طرف فوری توجہ کی ضرورت ہے ۔ کشمیری رہنماؤں میں چیئرمین جے کے ایل ایف محمد یٰسین ملک، سیّد علی شاہ گیلانی، شبیر احمد شاہ، عبدالغنی بٹ، بلال غنی لون، مولانا عباس انصاری اور دیگر شامل تھے قبل ازیں سیکرٹری خارجہ نے اپنے وفد کے ہمراہ اپنے بھارتی ہم منصب شیو شنکر مینن سے حیدرآباد ہائوس میں مذاکرات کئے جس کے دوران کشمیر، امن کا عمل، سیکورٹی، تجارت، اعتماد بحالی کے اقدامات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیدیوں کے مسائل پر بات چیت کی