عراقی دارالحکومت بغداد سے مزید 14 افراد کی لاشیں برآمد

پیر 20 نومبر 2006 13:05

عراقی دارالحکومت بغداد سے مزید 14 افراد کی لاشیں برآمد
بغداد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2006ء) عراقی دارالحکومت بغداد میں مزید 14 تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں نامعلوم افراد نے تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے نواحی علاقے تواریغ میں پیر کے روز سیکیورٹی فورسز کو مزید 14 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں نامعلوم افراد نے تشدد کر کے قتل کر کے پھینک دیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عراقی دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں سے 45 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :