چینی صدر ہوجن تاؤ کے دورہ بھارت کے موقع پر بدھ بھکشوؤں کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 20 نومبر 2006 15:26

چینی صدر ہوجن تاؤ کے دورہ بھارت کے موقع پر بدھ بھکشوؤں کا احتجاجی مظاہرہ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2006ء) بھارت میں بدھ بھکشوؤں نے چینی صدر ہوجن تاؤ کے دورہ بھارت کے موقع پر شدید احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے اس موقع پر تبتی ریاست پر چینی قبضے کے خلاف نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز تقریباً ایک ہزار بدھ بھکشوؤں نے چینی صدر ہوجن تاؤ کے دورے کے موقع پردارالحکومت نئی دہلی میں شدید مظاہرے کئے۔ مظاہرین اس موقع پر روایتی تبتی لباس میں ملبوس تھے اور سروں اور پرچم بنا رکھے تھے ۔مظاہرین نے اس موقع پر بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چینی صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر تبت کا معاملہ اٹھائیں ۔ مظاہرین کے مطابق چین نے تبت پر غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے اور انہیں تبت کے عوام کو آزادی دینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :