متحدہ مجلس عمل نے حکومت کیساتھ مذاکرات کی مشروط پیشکش کر دی

پیر 20 نومبر 2006 17:21

متحدہ مجلس عمل نے حکومت کیساتھ مذاکرات کی مشروط پیشکش کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2006ء) متحدہ مجلس عمل نے حکومت کے ساتھ مشروط مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے او رکہا ہے کہ اگر حکومت حقوق نسوں بل سینٹ میں پیش نہ کرے تو مذاکرات کے لئے تیار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد نے پیر کے روز ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہاکہ متحدہ مجلس عمل نے فیصلہ تھا کہ اگر حکومت نے حقوق نسواں بل اسمبلی میں پیش کیا تو اس کے ممبران اسمبلی سے استعفے دے دیں گے۔

(جاری ہے)

میں نے اس پر عمل کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے متحدہ مجلس عمل کے استعفے نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے او رمذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ اگر چوہدری شجاعت حسین و واقعی مذاکرات چاہتے ہیں تو وہ حدود اللہ میں ترمیمی بل جو انہوں نے اسمبلی سے پاس کرایا ہے یاا س کو سینٹ میں پیش نہ کریں تاکہ وہ قانون نہ بن سکے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل میں کوئی اختلافات نہیں ہے جو بھی فیصلہ ہوا وہسپریم کونسل ہی کرے گی۔ تاہم اگر حکومت نے یہ بل سینٹ میں بھی پیش کر دیا تو پھر مذاکرات کے دروازے بند ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :