ملتان ٹیسٹ،چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان کو ویسٹ انڈین برتری ختم کرنے کیلئے مزید 21رنز کی ضرورت

بدھ 22 نومبر 2006 17:21

ملتان ٹیسٹ،چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان کو ویسٹ انڈین برتری ختم کرنے ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2006ء) ملتان میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 213رنز بنائے ہیں ابھی بھی پاکستان کو ویسٹ انڈیز کی برتری ختم کرنے کیلئے 21رنز کی ضرورت ہے۔ کھیل کے اختتام پر عمران فرحت 70جبکہ محمد یوسف 56پر ناٹ آوٴٹ ہیں۔ پاکستان کے آوٴٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ 18جبکہ یونس خان 56رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے جب چوتھے دن کا کھیل شروع ہوا تو برائن لارا جو 196رنز پر ناٹ آوٴٹ تھے انہوں نے شاندار بیٹنگ جاری رکھی لارا 216رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے ۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 591رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی اور اسے پاکستان پر 234رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے رام دین 11،ڈین محمد 36،پاوٴل 9اور ٹیلر 1رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے ۔ پاکستان کی طرف سے دانش کنیریا نے 5،شاہد نذیر اور عبدالرزاق نے 2،2جبکہ عمر گل نے ایک وکٹ حاصل کی آج کھیل کا آخری دن ہے۔

متعلقہ عنوان :