افغانستان میں امن قائم نہ ہوا تو پاکستانی ایٹمی ہتھیار انتہا پسندوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔ آرمٹج

منگل 28 نومبر 2006 12:43

افغانستان میں امن قائم نہ ہوا تو پاکستانی ایٹمی ہتھیار انتہا پسندوں ..
سنگا پور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28نومبر2006 ) امریکہ کے سابق نائب وزیر خارجہ رچرڈ آرمٹج نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں امن و امان کے قیام میں ناکامی ہوئی تو پاکستان کے ایٹمی ہتھیار انتہا پسندوں کی تحویل میں جا سکتے ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سینیٹر فار ہیومینٹرین ڈائیلاگ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان میں امن قائم نہ ہوا تو پاکستان میں صدر جنرل پرویز مشرف کے روشن خیالی کے نظرئیے پر عمل درآمد مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیاکہ افغانستان میں امن و امان کی بحالی میں ناکامی کی صورت میں پاکستان کے ایٹمی ہتھیار انتہاء پسندوں کی تحویل میں جا سکتے ہیں جس سے پڑوسی ملک بھارت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

رچرڈ آرمٹج نے امید ظاہر کی کہ امریکی انتخابات میں منتخب ہونے والے ڈیموکریٹک ارکان افغانستان میں موجود امریکی فوج کو دوبارہ منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیں گے۔ کیونکہ ان کے ہتھیار تباہ ہو چکے ہیں اور وہ تھک چکے ہیں ۔ شمالی کوریا کے ایٹمی معاملے پر ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر بش کی جانب سے پیانگ یانگ سے مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کو سفارتی طریقوں سے حل کرنا زیادہ سود مند ہوگا تاہم انہوں نے کہا کہ 9اکتوبر کے ایٹمی تجربوں کے فوری بعد مذاکرات کیلئے وقت صحیح نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :