بالی ووڈ‌ کے سپر اسٹار سنجے دت کو ٹاڈا کی خصوصی عدالت نے مجرم قرار دے دیاممبئی کی خصوصی عدالت نے معروف اداکار سنجے دت کو غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کا مجرم قرار دے دیا،پانچ سال سزا ہوسکتی ہے، سنجے دت دہشتگرد ہونے کے الزام سے بری

منگل 28 نومبر 2006 13:03

بالی ووڈ‌ کے سپر اسٹار سنجے دت کو ٹاڈا کی خصوصی عدالت نے مجرم قرار دے ..
ممبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28نومبر2006 ) ممبئی کی خصوصی عدالت نے معروف اداکار سنجے دت کو غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کا مجرم قرار دیا ہے ۔ سزا کا تعین ممبئی بم دھماکوں میں ملوث تمام ملزموں کے معاملات کا فیصلہ ہونے کے بعد کیا جائے گا۔سنجے دت کو’اے کے 57‘ رائفل رکھنے کا قصوروار پایا گیا ہے۔ اس معاملے میں انہیں زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک کی سزا ہو سکتی ہے ۔

وہ پہلے ہی ڈیڑھ برس جیل میں گزار چکے ہیں۔عدالت کے ذریعے قصوروار قرار دیئے جانے کے بعد سنجے کو جیل جانا پڑے گا۔ اور جیل سے رہائی تبھی ممکن ہو سکے گی اور جب ان کی سزاکی نوعیت کا فیصلہ ہو جائے گاتو وہ اس کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں اور اپیل عدالت انہیں ضمانت پر رہا کر سکتی ہے۔ لیکن اس عمل میں کئی ہفتے اور مہینے لگ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 47سالہ سنجے دت کو اس کیس میں 1993میں گرفتار کیا گیاتھا اور 18ماہ جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیاتھا۔

سنجے دت پر الزام ہے کہ اسے یہ ہتھیار اس مقدمے میں ملوث ایک مشتبہ شخص نے فراہم کیے تھے جبکہ سنجے دت نے ممبئی بم دھماکوں کے تین ماہ بعد ان ہتھیاروں کو تلف کرنے کی کوشش کی تھی۔دوسری جانب سنجے دت نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیاہے۔12مارچ 1993کو ممئبی ہو نے والے بم دھماکوں میں 257افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :