پوپ بینڈکٹ مظاہروں کے باوجود ترکی پہنچ گئے۔۔۔ دورے کا مقصد مکالمے،بھائی چارے اور مصالحت کا فروغ ہے۔۔۔ پوپ بینڈکٹ کی روم میں‌صحافیوں سے گفتگو

منگل 28 نومبر 2006 17:36

پوپ بینڈکٹ مظاہروں کے باوجود ترکی پہنچ گئے۔۔۔ دورے کا مقصد مکالمے،بھائی ..
انقرہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28نومبر2006 ) عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ بینیڈکٹ مظاہروں کے باوجود ترکی کے دورے پر انقرہ پہنچ گئے ہیں۔ان کی آمدکے موقع پر انقرہ میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور ہزاروں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

انقرہ روانگی سے قبل پوپ بینڈکٹ نے روم میں‌صحافیوں‌سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاریخ کے ایک نازک موڑ پر مکالمے،بھائی چارے اور مصالحت کی خاطرترکی کا دورہ کررہے ہیں۔

پوپ بینیڈکٹ کا کسی بھی اسلامی ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔اپنے اس دورے میں‌وہ اسلام اور عیسائیت کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب درجنوں افراد نے پوپ بینیڈکٹ کی آمدکے خلاف انقرہ میں‌مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کہا کہ دنیاکے مسلمان اسلام اور تشددکے متعلق پوپ کے ریمارکس سے ناراض ہیں۔

متعلقہ عنوان :