ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ‌میں پاکستان نے دوسری اننگز میں‌ دو وکٹ پر ایک سو تیس رنز بنائے ۔پاکستان کی مجموعی برتری ایک سو چوہتر رنز ہوگئی

بدھ 29 نومبر 2006 17:52

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ‌میں پاکستان نے دوسری اننگز میں‌ دو وکٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ‌تازہ ترین۔ 29 نومبر 2006) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں‌پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ‌کے تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر ایک سو تیس رنز بنائے ہیں‌اور پاکستان کے دو کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں۔محمدحفیظ ستاون اور محمد یوسف ایک رنز پر ناٹ آئوٹ‌ہیں،عمران فرحت بیس اور یونس خان اڑتیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔پاکستان کی مجموعی برتری ایک سو چوہتر رنز کی ہوگئی ہے اور دوسری اننگز میں‌ان کے آٹھ وکٹ باقی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے صبح‌اپنی پہلی اننگز ایک سواکیانوے رنز چھ کھلاڑی آئوٹ‌سے شروع کی تو ان کے تین وکٹ‌جلد گرگئے ۔ڈیرن گنگا اکیاسی،ڈیرن پاول اور جیروم ٹیلر ایک ایک رن بناکر آئوٹ ہوئے ۔دسویں‌وکٹ پر دنیش رام دین اور کورے کولیمور نے چوالیس رنزکا اضافہ کیا ۔رام دین پچاس رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے ویسٹ انڈیز نے دو سو ساٹھ رنز بنائے اور پاکستان نے پہلی اننگز میں‌چوالیس رنز کی برتری حاصل کرلی۔عمرگل نے چار اور دانش کنیریا نے تین کھلاڑیوں‌کو آئوٹ کی

متعلقہ عنوان :