Live Updates

موجودہ حکومت کا سات سالہ دور سیاہ ترین ہے ۔عمران خان

اتوار 3 دسمبر 2006 18:21

موجودہ حکومت کا سات سالہ دور سیاہ ترین ہے ۔عمران خان
کالاباغ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا سات سالہ دور سیاہ ترین دور ہے مہنگائی اور بیروزگاری میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے حکمران اوران کے اتحادی اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے عملی کام کرنے کی بجائے صرف اخباری بیان د ے کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں حکمران اب اقتدارچھوڑدیں اس سے پہلے کہ عوام کا ریلا انہیں بہا کر لے جائے عوام اب حکمرانوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے اس کا وقت اب گزر چکا ہے عوام خود بھی حکمرانوں کو باہر نکال دیں گے حلقہ کے دورہ میں بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف نے عوام کو بیدار کرنے کی بھی تحریک شروع کررکھی ہے اور یہ تحریک حکمرانوں کی رخصتی کا باعث بنے گی انھوں نے کہاکہ میں نے اپنے حلقے میں بجلی کی بے شمار سیکمیں این جی اوز کے تعاون سے چلنے والے سکول موبائل ڈسپنسری اور نمل کے مقام پر بریڈفورڈ یونیورسٹی کاکام شروع کرا دیا ہے بریڈ فورڈ یونیورسٹی کا الحاق برطانیہ سے ہو گا اور اس میں میانوالی کے طالب علم تعلیم کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات