عراق میں امریکی فوج کے آپریشن ،خودکش بم دھماکوں اور تشدد کے دیگر واقعات میں تین امریکی فوجی سمیت اکتیس افراد ہلاک ہوگئے

اتوار 3 دسمبر 2006 19:49

عراق میں امریکی فوج کے آپریشن ،خودکش بم دھماکوں اور تشدد کے دیگر واقعات ..
بغداد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03دسمبر2006 ) عراق میں امریکی فوج کے آپریشن ،خودکش بم دھماکوں اور تشدد کے دیگر واقعات میں تین امریکی فوجیوں سمیت اکتیس افراد ہلاک ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق الانبار صوبے میں امریکی طیاروں نے دو عمارتوں پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں دوخواتین اور بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے عمارت مزاحمت کاروٴں‌کے زیراستعمال تھی اور کارروائی میں چھہ مزاحمت کا رمار ے گئے ہیں ۔

آپریشن میں‌امریکی فوج کے زمینی دستوں کیساتھ فضائیہ نے بھی حصہ لیا ۔ادھر موصل میں امریکی فوج کے بیان مطابق میں‌سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے موصل کے علاقے سے ہی پولیس کو چھ لاشیں ملی ہیں جنہیں گولی مارکر ہلاک کیا گیا جبکہ عراق کے مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات میں ایک امریکی فوجی سمیت سترہ افراد لاک ہوگئے دوسری جانب امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے عراق میں ہونے والی ہلاکتوں‌کے حوالے سے امریکی عوام میں پائی جانے والی بےچینی کو تسلیم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ نے اپنے استعفیٰ سے دو دن قبل بش انتظامیہ کو لکھے جانے والے ایک خط میں عراق کے حوالے سے حکمت عملی میں تبدیلی کےلئے کہا تھا۔

(جاری ہے)

ایک امریکی اخبار کے مطابق سابق امریکی وزیر دفاع نے چھ نومبر کو وائٹ ہائوس کو بھیجے جانےو الے ایک خط میں لکھا تھا کہ اس وقت عراق میں امریکی فوج جو کچھ کر رہی ہے وہ درست نہیں ہے۔ اور فوج کی تعداد میں کمی کیساتھ مختلف اقدامات کر نے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :