ہلمند، نیٹو فورسز کا زمینی اور فضائی آپریشن، 80 مشتبہ طالبان کو ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ

پیر 4 دسمبر 2006 12:40

ہلمند، نیٹو فورسز کا زمینی اور فضائی آپریشن، 80 مشتبہ طالبان کو ہلاک، ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر۔2006ء) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں نیٹو فورسز نے زمینی اور فضائی آپریشن کے دوران اسی مشتبہ طالبان کو ہلاک جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو فورسز نے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے صبے موسیٰ قلعہ کی طرف پیش قدمی کی جس پر طالبان جنگجوؤں نے فورسز کے قافلے پر حملہ کردیا جوابی کارروائی کے نتیجے میں دونوں اطراف سے مسلسل چار گھنٹے کی طویل جھڑپ ہوئی سکیورٹی فورسز کو فضائی مدد بھی حاصل تھی بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں اسی طالبان جنگجو ہلاک جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے جھڑپ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کسی نقصان کو ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ایک اور جھڑپ میں تین اتحافی فوجی زخمی ہوگئے طالبان نے ابھی تک ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :