شدید بارش کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کے امکانات ختم

پیر 4 دسمبر 2006 19:48

شدید بارش کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر۔2006ء) شدید بارش کے باعث پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آج کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ کے امکانات تقریباًختم ہو گئے ہیں ۔ بارش کے باعث سٹیڈیم کے باہر اور اندر پانی کھڑا ہو گیاہے اور پچ کو بھی پانی نے متاثر کیا ہے۔ گراؤنڈ مین کے مطابق پچ کو خشک کرنے کیلئے کافی وقت درکار ہو گا جو ممکن ہے بارش کے باعث دونوں ٹیمیں سوموار کے روز بھی پریکٹس نہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

جبکہ سٹیڈیم روڈ بھی کھدائی کے باعث دلدل کا منظر پیش کر رہی ہے۔ آرگنائزر کی کوش ہے کہ موسم صاف ہونے کی صورت میں 25,25 اوورز پر مشتمل میچ کروا دیا جائے تاہم اس کے بھی امکانات کم ہیں کیونکہ پچ میں سیم آ گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بارش جاری رہے گی ۔ کرکٹ بورڈ کے حکام نے گزشتہ روز سٹیڈیم کا دورعہ کر کے صورت حال کا جائزہ لیا تاہم موسم کے حوالے سے انہیں بھی تشویش تھی جبکہ بارش نے سٹیڈیم کے بعض حصوں کو بھی متاثر کیا ہے اور پانی ٹپکنا شروع ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :