ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی شکست پر برٹش میڈیا نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا

بدھ 6 دسمبر 2006 12:41

ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی شکست پر برٹش میڈیا نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں ..
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06دسمبر2006 ) آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں دوسرے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی شکست پر برٹش میڈیا نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیاہے۔ایڈیلیڈ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں چھ وکٹ پر پانچ سو اکیاون رنز بنائے لیکن میچ کے آخری روزلیگ اسپنر شین وارن کے سامنے پوری ٹیم محض ایک سوانتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی اور آسٹریلیا نے مطلوبہ ایک سواڑسٹھ رنز چار وکٹوں کے نقصان پر بناکر چھ وکٹ سے کامیابی اور سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

ایک اخبار کی سرخی” انگلش کرکٹ کا سیاہ دور لوٹ آیا“ اخبار کے مطابق انگلینڈ نے اٹھارہ سال بعد ایشز ٹرافی حاصل کی تھی جسے محض ڈیڑھ گھنٹے کے کھیل میں گنوادیا۔ایک اور اخبارکا کہنا ہے کہ پہلی اننگز میں میک گرا اورشین وارن کو آؤٹ کلاس کرنے والے بیٹسمینوں نے باآسانی ان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔سابق کرکٹر جیف بائیکاٹ نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ ایشز انگلینڈ کے ہاتھ سے نکل گئی کیونکہ انگلینڈ کی کوئی ٹیم دو صفر کے خسارے کے بعد کامیاب نہیں ہوئی اور موجودہ ٹیم میں نئی تاریخ رقم کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :