فیصل آباد۔۔۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دو وکٹوں سے ہراکر پانچ میچوں‌کی سیریز میں‌ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

جمعرات 7 دسمبر 2006 19:27

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07دسمبر2006 ) اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں‌ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو دو وکٹ سے شکست دیکر پانچ میچوں‌کی سیریز میں‌ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔اقبال اسٹیڈیم کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں‌انضمام الحق نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا۔پاکستان کی بہترین بولنگ اور فیلڈنگ کے سامنے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم ایک سو اکیاون رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

روناکو مورٹن تینتالیس،مارلن سموئلزسینتیس اور دنیش رام دین نے تئیس رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے پہلا ون ڈے کھیلنے لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمٰن نے بیس رنز دیکر دو وکٹ لئے ۔عمرگل اور رانانویدالحسن نے بھی دو،دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔تین بیٹسمین رن آئوٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

ایک سو باون رنز کے ہدف کے تعاقب میں‌محمد حفیظ کوئی رن بنائے بغیر جیروم ٹیلر کی گیند پر رام دین کے ہاتھوں‌کیچ ہوئے۔

عمران فرحت کو سترہ رنز پر مورٹن نے کولیمور کی گیند پر کیچ آئوٹ کیا۔کامران اکمل نے بائیس رنز بنائے کولیمور کی گیند پراسمتھ نے ان کا کیچ لیا۔یونس خان چوبیس رنز بناکر ٹیلر کی گیند پر رام دین کو کیچ دے بیٹھے۔ شعیب ملک کو بھی رام دین نے کیچ کیا بولر بریڈشا تھے۔عبدالرزاق کو رام دین نے کولیمور کی گیند پر کیچ کیا،انہوں‌نے سترہ رنز بنائے ۔

رانا نویدایک رن بنا کر سموئلز کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہوگئے۔عبدالرحمٰن کو سات رنز پر ٹیلر نے رام دین کے ہاتھوں‌کیچ کرایا تاہم دوسرے اینڈ پر موجود کپتان انضمام الحق نے ٹیلر کو چوکا لگاکر پاکستان کو اننچاسویں اوور میں‌دو وکٹ سے فتح دلادی ۔انضمام بیالیس رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔جیروم ٹیلر نے انتالیس رنز دیکر تین وکٹ لئے ،وکٹ کیپر رام دین نے پانچ کیچ لئے۔

متعلقہ عنوان :