خلائی شٹل ڈسکوری بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرکامیابی سے اتر گئی۔۔۔ شٹل میں موجود خلا باز خلائی اسٹیشن کے برقی نظام کی مرمت کا کام مکمل کریں گے

منگل 12 دسمبر 2006 13:16

خلائی شٹل ڈسکوری بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرکامیابی سے اتر گئی۔۔۔ ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12دسمبر2006 ) امریکی خلائی شٹل ڈسکوری بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کامیابی کے ساتھ اتر گئی ہے۔ جہاں خلائی شٹل میں موجود خلا باز شٹل کی بیرونی حصہ پر برقی تاروں اور آلات کی مرمت کے کام کو مکمل کریں گے ۔

(جاری ہے)

خلائی اسٹیشن پر اترنے کے بعد ڈسکوری میں موجود بھارتی خاتون خلاباز سنیتا ولیم خلائی اسٹیشن میں پہلے سے موجود چودہ خلا بازوں میں شامل ہو جائیں گی ۔

خلا میں ایک ہفتہ قیام کے بعد ڈسکوری کی واپسی پر چھ ماہ سے خلائی اسٹیشن میں موجود یورپی سائسندان مائکل لوپز واپس آجائیں گے۔ ا ن چھ دنوں‌کے دوران سائنسدان خلا میں چہل قدمی کے علاوہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے برقی نظام پر کام کریں گے۔ دو ہزار تین میں خلائی شٹل کولمبیا کے حادثے کے بعد یہ ناسا کی جانب سے بھیجی جانے والی پہلی خلائی شٹل ہے