بحر منجمد جنوبی اپنے پگھلائو کی ریکوری کرنے میں‌ناکام رہا ، خدشہ ہے کہ آئندہ چند دہائیوں میں پگھل کر عام سمندر میں‌تبدیل ہو جائے گا، امریکی سائنسدانوں‌کا انکشاف

منگل 12 دسمبر 2006 13:17

بحر منجمد جنوبی اپنے پگھلائو کی ریکوری کرنے میں‌ناکام رہا ، خدشہ ہے ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12دسمبر2006 ) امریکی سائنسدانوں‌نے انکشاف کیاہے کہ بحر منجمدجنوبی موسمیاتی تغیر کے باعث موسم گرما میں ہونے والے‌اپنے پگھلائو کی ریکوری کرنے میں‌ناکام رہا ہے، جس کے باعث خدشہ ہے کہ آئندہ چند دہائیوں میں‌یہ برفانی سمندر پگھل کر عام سمندر میں‌تبدیل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

امریکن جیو فزیکل یونین کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ‌ریسرچ کے بعد حاصل ہونے والے اعدادوشمارسے ‌معلوم ہوا ہے کہ بحر منجمد جنوبی گزشتہ دوسالوں سے موسم سرما کے دوران معمول کی ریکوری میں‌ناکام رہا ہے، اور اس سال ستمبر میں‌اس کا پیمائش کردہ منجمد رقبہ بیس لاکھ مربع کلو میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جو اس کے تاریخی اوسط سے کم ہے۔جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ برف سے ڈھکے اس سمندر کا سب سے کم رقبہ گزشتہ سال ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :