ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرونگا۔ شاہد آفریدی

منگل 12 دسمبر 2006 13:25

ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرونگا۔ شاہد آفریدی
کھڈیاں خاص (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12دسمبر2006 ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ ر کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہر میچ میں دھواں دھار بیٹنگ کرنااورلمبی انگز کھیلناناممکن ہے ۔ ہر میچ میں شائقین کی توقعات پر پورانہیں اتراجاسکتا ۔

(جاری ہے)

این این آئی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پر فامنس کی بنا پر دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوا ہوں اوراب بقیہ میچوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھی کارکر دگی کامظاہرہ کروں گا۔شاہد خان آفریدی نے بتایا کہ مذکورہ میچز میں اچھی کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :