امریکہ سمیت دنیابھرمیں روزانہ500سے زائدافراداسلام قبول کررہے ہیں ۔ رپورٹ

منگل 12 دسمبر 2006 14:43

امریکہ سمیت دنیابھرمیں روزانہ500سے زائدافراداسلام قبول کررہے ہیں ۔ ..
ہارون آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12دسمبر2006 ) دنیابھرمیں روزانہ500سے زائدافراد اسلام قبول کررہے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق نائن الیوان کے بعد دائرہ اسلام میں داخل ہونے والوں کی تعدا دمیں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اسلام کوپرتشدد ثابت کرنے کی بھی کوششیں زیادہ پروان نہ چڑھ سکیں رپورٹ کے مطابق نائب الیون کے بعد امریکہ سمیت دنیا بھر میں روزانہ500سے زائد افراد حلقہ بگوش اسلام ہورہے ہیں اسلام قبول کرنے والوں میں زیادہ تعدا خواتین کی ہے اسلام کو پرتشدد مذہب ثابت کرنے والوں نے بھی ایڑی چوٹی کا زورلگایا مگر یہ کوشش بھی پروان نہ چڑھ سکیں اوریہ حق کامذہب دنیابھر میں تیزی سے پروان چڑھ رہاہے یورپی ممالک اورامریکی عوام نے اسلام کوجاننے اورسمجھنے کی کوششیں تیز کردیں جس سے اس مذہب کی حقانیت کے پیش نظر اورزیادہ مقبول ہورہاہے اسلام ہی دنیا کا وہ مذہب ہے جوکہ عورت کو مکمل عزت وتحفظ فراہم کرتا ہے اور اس کے بنائے ہوئے اصول وضوابط قیامت تک انسانوں کی رہنمائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :