سینئرز کھلاڑیوں کی عدم دستیابی،عبد الرزاق کوکل قومی ٹیم کی قیادت ملنے کا امکان

منگل 12 دسمبر 2006 20:30

سینئرز کھلاڑیوں کی عدم دستیابی،عبد الرزاق کوکل قومی ٹیم کی قیادت ملنے ..
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2006ء)ویسٹ انڈیز کیخلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں آل راؤنڈر عبد الرزاق یقینی طور پر قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان انضمام الحق لاہورمیں ہونیوالے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلی زخمی ہونے کی وجہ،نائب کپتان یونس خان اپنے بڑے بھائی کی وفات کی وجہ سے جبکہ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد یوسف اپنی اہلیہ کی ناساز طبیعت کی وجہ سے ملتان کے ون ڈے میں حصہ نہیں لے رہے جسکے بعد قومی ٹیم کی قیادت یقینی طور پر عبد الرزاق کو دئیے جانے کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ چمپئنز ٹرافی کیلئے عبد الرزاق کو نائب کپتانی دی گئی تھی مگر یونس خان کی کپتانی سے انکار اور بعد ازاں اقرار کے بعد عبد الرزاق کی جگہ محمد یوسف کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیاتھا ۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ عبد الرزاق قومی ٹیم کی کپتانی کرینگے ۔ ٹیم میں انکے علاوہ شاہد آفریدی کا شمار بھی سینئر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ۔