پاکستان نے پانچویں ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز 3-1 سے جیت لی۔رانا نوید الحسن کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ اور سیریز کے ایوارڈ دیئے گئے

ہفتہ 16 دسمبر 2006 19:33

پاکستان نے پانچویں ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز 3-1 سے جیت ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16دسمبر2006 ) پاکستان نے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 3-1 سے جیت لی۔جبکہ شاندارکارکردگی کی بنیاد پر رانا نوید الحسن کو مین آف دی میچ اور سیریز کے ایوارڈ دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز یہاں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے۔

پاکستان نے 235 رنز کا ہدف 46.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ اور کامران اکمل نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 87 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ کامران اکمل 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

(جاری ہے)

یاسر حمید نے 41 رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کی اور 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے چندرپال نے 101 رنز بنائے۔

برائن لارا 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ برائن لارا نے ایک روزہ میچ میں اپنے 10 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے وہ دنیا کے پانچویں بیٹسمین ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کی طرف سے رانا نوید الحسن نے 4 جبکہ عبدالرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رانا نوید الحسن کو شاندار کارکردگی کی بنیاد پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں بھی ان کی کارکردگی بہترین رہی جس بنا پر انہی سیریزکے بہترین کھلاڑی کا ا یوارڈ بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :