شادی کی تقریبات میں نوجوان ہوائی فائرنگ سے جاں بحق

ہفتہ 16 دسمبر 2006 20:00

سانگھڑ (این این آئی) شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان گردن میں گولی لگنے کے باعث موقع پر ہلاک ہوگیا۔ نوجوان کی لاش گھر پہنچتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا مرحوم کی والدہ پر بیہوشی کے دورے۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ سے نوابشاہ کے لئے غوری برادری کے محمد عامر اور ان کے بھائی محمد ارشد غوری کی شادی کی برأت میں ان کے دوست محمد حارث اولد محمد عارف قریشی اپنے دوستوں کے ہمراہ کار میں سوار ہو کر بارات میں جا رہے تھے اور محمد حارث کی اگلی نشست پر بیٹھے تھے جب ان کا دوست محمد حسین قریشی پیچھے سیٹ پر بیٹھا ریوالور سے ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس پر چیمبر میں گولی پھنس جانے کے باعث نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے اچانک گولی چل پڑی اور آگے بیٹھے ہوئے 14 سالہ نوجوان محمد حارث قریشی کی گردن میں آرپار ہوتے ہوئے سامنے کاریں جائے گی اور محمد حارث قریشی موقع پر ہی دم توڑ گیا مرحوم کی لاش جیسے ہی سانگھڑ ان کے گھر پہنچی گھر میں کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان سانگھڑ میں سینکڑوں کی تعداد میں قریشی برادری معززین شہریوں ضلع نائب ناظم ڈاکٹر محمد احمد راجپوت، تعلقہ ناظم سعید خان نظامانی، یوسی سابق ناظم عابد فاروق، عبدالغفار قریشی، یوسی ناظم مراد علی نظامانی، محمد نعیم یوسفزئی، وکلاء حضرات اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی مرحوم کے والد نے بتایا کہ ہم نے کوئی کیس داخل نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :