سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر بہبود خواتین سمیرا ملک کے خلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کردیا۔۔۔مخالف امیدوار ملک اسلم کو مقدمے کے اخراجات ادا کرنے کا حکم

منگل 19 دسمبر 2006 12:04

سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر بہبود خواتین سمیرا ملک کے خلاف نااہلی کا ریفرنس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2006ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربرا ہی میں بنچ نے وفاقی وزیر بہبود خواتین سمیرا ملک کے خلاف دائر نا اہلی کا ریفرنس خارج کر دیا ہے، اور مخالف امیداوار ملک اسلم کوہرجانے کے طور پر مقدمے کے اخراجات بھی سمیراملک کواداکرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک اسلم نے پہلے الیکشن ٹربیونل اور بعدمیں سمیرا ملک کے خلاف انتخابی عزر داری کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جوکہ مسترد کردی گئی۔

ملک اسلم نے اس کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل داخل کی ۔ سپریم کورٹ میں ملک اسلم کی پیروی جسٹس ریٹائرڈ عبدلقیوم ملک کر رہے تھے۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ سماعت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج صبح سنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :