موبائل کمپنی کے خلاف 2کروڑ 15لاکھ روپے ہرجانے کادعویٰ

منگل 19 دسمبر 2006 19:15

موبائل کمپنی کے خلاف 2کروڑ 15لاکھ روپے ہرجانے کادعویٰ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2006ء) موبائل کمپنی کے خلاف 2کروڑ 15لاکھ روپے ہرجانے کادعویٰ کردیاگیا۔عدالت نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور دوسرے متعلقہ حکام کو طلب کرلیا۔دعوے کے مطابق مدعی صادق حسین پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی حکومت پاکستان کے ادارہ پی ٹی اے اورایکسپورٹ پروموشن بیور و سے منظور شدہ ہے۔جس نے مارچ میں ملک بھرمیں اپنے نیٹ ورک کیلئے موبی لنک سے مذاکرات کئے اور پانچ ہزار کنکشنز کاتحریری معاہدہ طے پایا۔

(جاری ہے)

جس میں لائن رینٹ ،کنکشن چارجز،گورنمنٹ ڈیوٹی ،بلنگ چارجز اور ڈیٹا چارجز کے سلسلہ میں رعایات بھی طے کی گئیں۔مطلوبہ سیکورٹی بھی جمع کرواد ی گئی۔514نمبر جاری کئے گئے ۔مگر بعد میں موبائل ادارے کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ جس کی وجہ سے کمپنی کو انتہائی نقصان پہنچا۔چنانچہ مدعی کی طرف سے دوکروڑ 15لاکھ 6ہزار 250روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیاگیا۔اس پر سول جج ظفر اقبال تارڑ کی عدالت نے موبی لنک کے چیف ایگزیکٹو اور دوسرے متعلقہ ذمہ داران کو 20دسمبر کو کال کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :