شین وارن نے ایشز سیریز کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کردیا

جمعرات 21 دسمبر 2006 13:18

شین وارن نے ایشز سیریز کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کردیا
سڈنی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21دسمبر2006 ) آسٹریلیا کے مایہ ناز اور عالمی ریکارڈز ہولڈر اسپن بالر شین وارن نے ایشز سیریز کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ شین وارن آئندہ ٹیسٹ میں ایک وکٹ لینے کے بعد 700وکٹ لینے والے پہلے بالر بن جائینگے ۔

(جاری ہے)

شین وارن نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1992میں بھارت کے خلاف کھیل سے کیا اور اب تک 143ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے 1994میں انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے 71رنز دیکر آٹھ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جو انکے کیرئیر کی سب سے بہترین بالنگ تھی۔ اس نے اب تک انگلینڈ کے خلاف 134لئے جبکہ ایشز سیریز میں اسکے 34وکٹ ہیں اور 2005میں انہوں نے 40وکٹ لیکر ریکارڈ بنایا تھا۔۔۔

متعلقہ عنوان :