طالبان نے ملا اختر عثمانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی

بدھ 27 دسمبر 2006 14:25

طالبان نے ملا اختر عثمانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی
کابل (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27دسمبر2006 ) طالبان نے اسامہ کے قریبی ساتھی ملا اختر عثمانی کی امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہونے کی تصدیق کردی آسٹریلوی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے ایک اہم کمانڈر نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ملا اختر عثمانی پچھلے ہفتے افغانستان کے جنوبی صوبے میں امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمانڈر نے بتایا ہے کہ ملا عثمانی کی ہلاکت کی اطلاع واقعے کے دن ہی موصول ہوگئی تھی مگر طالبان قیادت نے واقعے کو خفیہ رکھنے کی ہدایت کی تھی انہوں نے مزید بتایا کہ ملا عثمانی تجربہ کار ملٹری کمانڈر نہیں تھے مگر مالیاتی امور طے کرنے میں مہارت رکھتے تھے انہوں نے بتایا کہ ملا عثمانی کی موت سے طالبان کی تحریک پر منفی اثر پڑیگا واضح رہے کہ طالبان نے پہلے ملا اختر عثمانی کی ہلاکت کی تردید کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :