دہشت گردی کے واقعات میں غیرملکی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔شیرپاؤ۔۔ ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، عوامی اجتماعات سے خطاب و صحافیوں سے گفتگو

بدھ 27 دسمبر 2006 18:34

دہشت گردی کے واقعات میں غیرملکی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔شیرپاؤ۔۔ ..
ڈیرہ ا سماعیل خان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27دسمبر2006 ) وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان اورملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی وارداتیں ملک دشمن عناصر کی کارروائیاں ان افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کالعدم تنظیمیں کسی بھی صورت میں کام نہیں کر سکتیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے بڑی باریک بینی سے ان تمام واقعات کی تفتیش کر رہے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان سرحد کا اہم اور خاص ضلع ہے اس کے امن و امان کو کسی بھی صورت دائر پر نہیں لگایا جائے گا، یہاں ہونے والے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے تاہم تفتیش مکمل ہونے کے بعد حتمی رائے دی جا سکے گی۔

افغانستان الزام تراشیاں کر رہا ہے اسے اس سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، ہماری جماعت الیکشن کی تیاریاں کر رہی ہے، استعفے دینے والے عوام کے سامنے منہ دکھانے کے قابل نہیں، ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، حقوق نسواں بل خواتین کی حفاظت کیلئے بنایا گیا ہے جبکہ حسبہ بل سے پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوٹ شریف میں عوامی اجتماعات اور وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وارداتوں کو روکنے کیلئے حکومت نے لائحہ عمل طے کر لیا ہے اور اس پر عملدرآمد شروع ہو گا حالیہ واقعات میں خفیہ ہاتھ کی تلاش جاری ہے ملک کو روشن خیال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے جنرل مشرف کے اقدامات قابل تحسین ہیں تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا کسی بھی واقعہ میں ملوث افراد کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا ناخوشگوار اور افسوسناک واقعات رونما ہونے کے بعد صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے توڑ پھوڑ اور ہنگاموں سے ان عناصر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جو پاکستان کو پستی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :