امریکہ کیساتھ تعاون کرنے والے عرب رہنما غدار ہیں۔ ایمن اظواہری

اتوار 31 دسمبر 2006 12:02

امریکہ کیساتھ تعاون کرنے والے عرب رہنما غدار ہیں۔ ایمن اظواہری
دبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31دسمبر2006 ) القاعدہ کے رہ نما ایمن الظواہری نے اپنے نئے آڈیو پیغام میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے والے عرب رہنماوٴں کو غدار قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے حکمرانوں سے کوئی تعاون نہ کریں ۔

(جاری ہے)

ایک عربی ٹی وی چینل کے مطابق گزشتہ روز ویب سائٹ پر جاری ہونے والے آڈیو بیان میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے فلسطینی عوام کو عیدالاضحی کی مبارک دیتے ہوئے صدر محمود عباس اور ان کی فتح تنظیم پر شدید تنقید کی ہے اورعرب رہنماوٴں کو امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے پر غدار قرار دیا ہے۔

ایمن اظواہری نے لوگوں پر زور دیاہے کہ سیکولر ذہنیت رکھنے والے افراد سے دور رہیں اور ان کے ساتھ کسی معاہدے سے گریز کریں۔ایمن الظواہری نے الزام عائد کیاہے کہ سیکولر افراد نے اپنے طرز عمل کے سبب فلسطین کو بیچ دیا ہے۔ویب سائٹ پر جاری ہونے والے پندرہ منٹ کے آڈیو پیغام میں القاعدہ کے رہ نما نے سابق عراقی صدر صدام حسین کی پھانسی کا ذکر نہیں کیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ پیغام سابق صدر کو موت کی سزا دینے سے پہلے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :