پھانسی کا فیصلہ درست نہیں تاہم عراقی عوام کے نزدیک یہی انصاف کا تقاضا تھا ۔اقوام متحدہ کے عراق کیلئے نمائندے جہانگیر اشرف قاضی

اتوار 31 دسمبر 2006 13:17

پھانسی کا فیصلہ درست نہیں تاہم عراقی عوام کے نزدیک یہی انصاف کا تقاضا ..
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31دسمبر2006 ) اقوام متحدہ نے سابق عراقی صدر صدام حسین کی پھانسی پر محتاط ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ پھانسی کا فیصلہ درست نہیں تاہم عراقیوں کے نزدیک یہی انصاف کا تقاضا تھا عالمی ادارے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اقوام متحدہ کے عراق کے لئے خصوصی نمائندی جہانگیر اشرف قاضی کے بیان کے مطابق ہم پھانسی کے فیصلے کے مخالف ہیں تاہم عراقی عوام کی خواہشات اور مرضی کو بھی سامنے رکھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ صدام جنگی جرائم کے علاوہ قتل عام اور دیگر بہت سے ایسے اقدام کے مرتکب ہوئے جس سے عراق اور عراقی عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اس کے باوجود اقوام متحدہ پھانسی کا مخالف ہے۔

متعلقہ عنوان :