امریکہ اور نیٹو فورسز کو افغانستان میں شکست ہو گی،صدر مشرف نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا،سابق سربراہ سی آئی اے

اتوار 31 دسمبر 2006 17:22

امریکہ اور نیٹو فورسز کو افغانستان میں شکست ہو گی،صدر مشرف نے دہشت ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2006ء) سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیکل شیوئر نے کہا ہے کہ ازمریکہ اور نیٹو فورسز کو افغانستان میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ شکست بالاخر کرزئی حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گی۔ سی آئی اے کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں اٹھنے والی شورش کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

صدر جنرل پرویز مشرف کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی صدر نے بلاشبہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا بھرپور ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو صدر مشرف سے بہتر اتحادی کم ہی ملے گا۔ جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے دہشت گردی کے خلاف جس طرح امریکہ کا ساتھ دیا شاید کوئی اور نہ دے سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات تسلیم کر لی جانی چاہیے کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی تھی۔