جنوبی وزیرستان‘ زمزولہ میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی‘ 25 سے زائد شرپسند ہلاک ۔سیکیورٹی فورسز نے شرپسندوں کے پانچ میں سے تین کمپاوٴنڈ تباہ کردیئے ‘ان کمپاوٴنڈز میں25 سے 30 مقامی اور غیر ملکی شرپسند موجود تھے اور کارروائی کے دوران شاید ہی کوئی بچ سکا ہو‘میجر جنرل شوکت سلطان

منگل 16 جنوری 2007 11:41

جنوبی وزیرستان‘ زمزولہ میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی‘ 25 سے زائد شرپسند ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16جنوری2007 ) سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے زمزولہ میں کاروائی کر کے20 سے زائد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی جب کہ شر پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل شوکت سلطان نےاُردو پوائنٹ کو بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹ پر جنوبی وزیرستان کے علاقے زمزولہ میں صبح 6 بجکر 55منٹ پر آپریشن کیا گیا ۔

آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر ز بھی استعمال کئے گئے-ان کمپاوٴنڈز میں25 سے 30 مقامی اور غیر ملکی شرپسند موجود تھے اور کارروائی کے دوران شاید ہی کوئی بچ سکا ہو- سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے زمزولہ میں غیر ملکی اور ملکی شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر صبح چھ بج کر پچپن منٹ پر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق علاقے میں شرپسندوں کے پانچ ٹھکانوں کی اطلاع ملی تھی اور وہاں موجود تمام افراد دہشت گردی کی کارروائیوں اور تربیت میں مصروف تھے ۔

ان افراد کی نقل وحرکت کو گذشتہ کئی دن سے مانیٹر کیا جا رہا تھا۔ذرائع کا کہناہے کہ کارروائی میں ہیلی کاپٹرزکے ذریعے شرپسندوں کے تین ٹھکانوں کو نشانا بنایا گیا اور اس دوران وہاں موجود پچیس سے زائد غیر ملکی اور ملکی شرپسندوں میں سے زیادہ تر کو ہلاک کر دیا گیا تاہم کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے ۔کارروائی میں بچ جانے والے شرپسندوں کوتلاش کیا جارہاہے تاہم فوری طور پر کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل شوکت سلطان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹ پر جنوبی وزیرستان کے علاقے زمزولہ میں صبح چھ بجکر پچپن منٹ پر آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر ز بھی استعمال کئے گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے تمام افراد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف تھے ۔سیکیورٹی فورسز نے شرپسندوں کے پانچ میں سے تین کمپاوٴنڈ تباہ کردیئے ہیں ۔شوکت سلطان کے مطابق ان کمپاوٴنڈز میں پچیس سے تیس مقامی اور غیر ملکی شرپسند موجود تھے اور کارروائی کے دوران شاید ہی کوئی بچ سکا ہو۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :