پاکپتن‘ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کا سالانہ عرس مبارک شروع ہو گیا

منگل 16 جنوری 2007 12:34

پاکپتن‘ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کا سالانہ عرس مبارک شروع ..
پاک پتن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16جنوری2007 ) پاک پتن میں برصغیر پاک وہند کے مشہور روحانی پیشوا و پنجابی زبان کے عظیم شاعر حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کا سالانہ عرس مبارک شروع ہو گیا ہے - افتتاحی تقریب میں مشائخ عظام سجادگان فیملی کے افراد ضلعی انتظامیہ کے افسران تحصیل و ضلع ناظمین اور محکمہ اوکاف کے افسران بھی موجود تھے بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں زائرین عقیدت مند اور مزاروں کے گدی نشیان عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکپتن پہنچا شروع ہو گئے ہیں ایڈمنٹسریٹر اوقاف حاجی رانا مشتاق احمد نے اپنے دفتر میں این این آئی کو بتایا کہ دربار میں زائرین کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کیلے پندرہ کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں پاپوش ٹھیکیدار کے کارندوں کی لوٹ مار کی شکایات کے ازالہ کے لیے ڈی پی او پاکپتن نے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

درگاہ کا بہشتی دروازہ 26 جنوری بعد نماز مغرب کھولا جائے گا درگاہ کے سجادہ نشین باب جنت کی بارہ دریں میں رسومات کے بعد بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کریں گے-ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ محکمہ اوقاف نے بیرونی زائرین کے دربار میں قیام و طعام کیلئے انتظامات کئے ہیں زائرین کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے دربار کی ڈسپنسری میں محکمہ صحت کا عملہ چوبیس گھنٹے موجود رہے گا-