آگ لگنے کے دو واقعات میں فصل اور کھجور کی چٹائیاں جل کر راکھ

منگل 16 جنوری 2007 14:04

خیرپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16جنوری2007 ) آگ لگنے کے دو واقعات میں فصل اور کھجور کی چٹائیاں جل کر راکھ۔ ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کا نقصان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تاھنے کی حدود گوٹھ سلیم آباد میں زمیندار انور علی آرائیں کی زمین پر کھڑی گنے کی فصل میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں زمین پر کھڑی فصل مکمل جل کر خاکستر ہوگئی تاہم قریبی رہائشیوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ کی شدت تیز ہونے کے باعث کوئی قریب نہیں جاسکا اس سلسلے میں زمیندار انور علی آرائیں نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا 7 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے جو ناقابل برداشت ہے ادھر دوسری طرف کوٹ ڈیجی تھانے کی حدود گوٹھ حسین آباد میں نامعلوم افراد نے کھجور کی چٹائیوں کو آگ لگا دی اور فرار ہوگئے چٹائیوں کے مالک محبوب علی نے بتایا کہ یہ ہمارے خلاف سازش ہے جبکہ چٹائیوں کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے دونوں واقعات کی اطلاع متعلقہ تھانوں کو دے دی گئی۔