سائٹ فیکٹری میں آتشزدگی ، زخمی فیکٹری ملازم واجد خان بھی دم توڑ گیا۔ 4 فائر فائٹرز سمیت جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد6 ہو گئی

منگل 16 جنوری 2007 14:05

سائٹ فیکٹری میں آتشزدگی ، زخمی فیکٹری ملازم واجد خان بھی دم توڑ گیا۔ ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16جنوری2007 ) سائٹ کی فیکٹری میں پیر کولگنے والی آگ کو مکمل طور پر نہیں بجھایا جا سکا ہیجب کہ فیکٹری ملازم واجد خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اس طرححادثے میں 4 فائر فائٹرز سمیت جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد6 ہو گئی ہے۔ ابھی تک تین فائر فائٹر سمیت 15سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں کراچی کے علاقے میٹروپول سائٹ کی فیکٹری میں پیر کی دوپہر آگ بھڑک اٹھی تھی آگ بجھانے کے دوران چھت زمیں بوس ہونے سے ناظم آباد کے فائر افسریاسر اقبال،بلدیہ کے فائر افسر جاوید احمد، صدر فائر بریگیڈ کے فائر مین احمد نور ، فائر مین نعیم احمد اور فیکٹری کاملازم محمد سلیم جاں بحق ہو گیا تھا ۔

جب کہ فیکٹری ملازم واجد خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے منگل کی صبح دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

فیکٹری کے ملبے تلے تین فائر مینوں سمیت اب بھی پندرہ سے زائد افراددبے ہوئے ہیں اور پندرہ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ٹی پی او سائٹ جاوید اکبر کے مطابق زمین بوس ہونے والی فیکٹری کے ملبے میں ابھی تک آگ لگی ہوئی ہے اور راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے ملبہ اٹھانے کے لئے کرین پہنچنے میں دشواری پیش آرہی ہے ۔تاہم لفٹر کے ذریعے ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملبہ اٹھانے کا کام سست رفتاری سے کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ملبے تلے دبے افراد کے زندگی کو لاحق خطرے میں اضافہ ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :