برزان التکریت اور اعواد البندر صدام کے پہلو میں سپرد خاک

منگل 16 جنوری 2007 15:23

برزان التکریت اور اعواد البندر صدام کے پہلو میں سپرد خاک
عوجہ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16جنوری2007 ) سابق عراقی صدر صدام حسین کے سوتیلے بھائی برزان التکریتی اور سابق چیف جسٹس اعواد البندر کو عوجہ میں انکے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی صوبہ صلاح الدین کے گورنر عبداللہ جبار نے بتایا کہ صدام حسین کے سوتیلے بھائژی برزان التکریتی اور اعواد البندر کی لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دونوں لاشوں کو عوجہ لے جایا گیا جہاں ان کو صدام حسین کے آبائی گاؤں عوجہ میں ان کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر کافی تعداد میں لوگ جمع تھے جنہوں نے سابق عراقی صدر صدام حسین کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ واضح رہے کہ برزان التکریتی اور اعواد البندر کو پیر کی صبح دجیل قتل عام کیس میں پھانسی دی گئی تھی۔ اس مقدمے میں معزول عراقی صدر صدام حسین کو 30دسمبر 2006ء کو پھانسی دیدی گئی تھی۔ صدام حسین ‘ برزان التکریتی اور اعواد البندر پر 1982ء میں دجیل کے مقام پر 148 شیعوں کے قتل کا الزام تھا اسی مقدمے میں سابق عراقی نائب صدر طلحہٰ یاسین کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔