ملاعمر یا طالبان کے کوئٹہ میں ہیڈ کوراٹر کی تردید، آئی جی کوئٹہ کا القاعدہ اور طالبان کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان

جمعرات 18 جنوری 2007 14:47

ملاعمر یا طالبان کے کوئٹہ میں ہیڈ کوراٹر کی تردید، آئی جی کوئٹہ کا القاعدہ ..
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18جنوری2007 ) بلوچستان کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس طارق محمود کوھسہ نے کوئٹہ میں طالبان کے سربراہ ملا عمر اور طالبان کے ہیڈکوارٹر کی موجودگی کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت سمیت پورے صوبے میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف آپریشن شروع کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں- راکٹ فائرنگ دہشت گردی اور تخریب کاری کو روکنا میری اولین ترجیحات ہیں انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز آئی جی آفس میں اپنی پہلی پریس بریفنگ میں کہی اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس فخرالدین بھی موجود تھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام انتخابات کے موقع پر کوئی نئی فورس قائم نہیں کی جا رہی بلکہ بلوچستان کانسٹیبلری اس موقع پر امن وا مان برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے گی انہوں نے کہاکہ سال 2006ء میں جرائم کی شرح میں 16 فیصد اضافہ رہا خواتین اور بچوں کو پولیس اے ایس پی اور ڈی آئی جی کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کرے گی- خواتین اور بچوں کو لاک اپ میں بند نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پولیس پارٹنرز ہیں دونوں آپس میں ملکر جرائم کے خاتمے کیلئے جدوجہد کریں گے پولیس اور عوام کے درمیان دوری ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں پولیس فورس کا محکمانہ احتساب کیا جائے گا جبکہ میرٹ اور مراعات کو مد نظر رکھاجائے گا ملازمین کی شکایات کے ازالے کیلئے ہر مہینے کی پہلی سوموار کو ملازمین ڈائریکٹ مجھ سے مل سکیں گے- پولیس کی اپ گریڈیشن اور انفراسٹرکچر پر توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے بھر میں بالخصوص کوئٹہ میں سٹریٹ کرائمز راہزنی کی وارداتوں کا خاتمہ کیا جائے قومی شاہرات محفوظ ہوں اس سلسلے میں تمام ڈی پی او اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایات کر دی گئی ہیں قومی شاہرات پر پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن وا مان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے 32 واقعات رونما ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ پولیس فورس کو فعال بنانے کیلئے 2008ء کے آخر تک صوبے کے تمام بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کر دیا جائے گا اب تک 19 اضلاع میں اے ایریا بنایا جا چکاہے اس سال کے آخر تک 20 اضلاع میں لیویز فورس کو پولیس میں تبدیل کر دیا جائے گا امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بلوچستان کانسٹیبلری میں چار ہزار ملازمین کی تعداد بڑھا کر دس ہزار کر دی جائے گی اس میں تمام لوکل افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ میں نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ گوادر میگا پروجیکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے گوادر ماڈل پولیس قائم کریں جس کا سسٹم جدید ہو گا اس سلسلے میں ایک بااختیار ڈی آئی جی ہو انہوں نے کہاکہ پولیس اور میڈیا کو ہر مہینے کے پہلے جمعہ پر پولیس کی ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ فراہم کرنے کے سلسلے میں پریس بریفنگ ہو گی اس کے علاوہ میڈیا کو معلومات فراہم کرنے کیلئے ایک ترجمان تعینات کیا جائے گا جو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ترجمان کے فرائض سرانجام دیں گے سی سی پی او کا بھی ترجمان ہو گا جو میڈیا کے ساتھ رابطے میں رہے گا- پولیس فورس کسی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرے گی عوام کی شکایات پر بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے گی پولیس کے مدد گار سنٹر 15 کو مزید فعال کیا جائے گا دہشت گردی تخریب کاری اور سماج دشمن عناصر کا خامہ ہماری اولین ذمہ داری رہے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ پولیس فعال ہو عوام کی شکایت ملتے ہی شواہد ملنے پر پولیس کے ذمہ دار حکام کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی-