صدر مشرف کی ویب سائٹ کے سروے میں 53 فیصد افراد نے روشن خیال اعتدال پسندی کو مسترد کر دیا

جمعرات 18 جنوری 2007 14:47

صدر مشرف کی ویب سائٹ کے سروے میں 53 فیصد افراد نے روشن خیال اعتدال پسندی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18جنوری2007 ) صدر جنرل پرویزمشرف کی ویب سائٹ پر کرائے گئے تازہ سروے کے مطابق عوام کی اکثریت نے روشن خیال اعتدال پسندی کو مسترد کردیا ہے سروے میں کل 55 ہزار 574 افراد نے حصہ لیا جن میں سے 29 ہزار 498 یعنی 53.8 فیصد نے مخالفت میں جبکہ 24 ہزار 101 یعنی 43.37 فیصد نے حق میں رائے دی ہے سروے میں پوچھا گیا ہے کہ کیا روشن خیال اعتدال پسندی پاکستان کی ضرورت ہے؟ سروے کے دوران ایک ہزار 975 افراد نے سوال کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا-