کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی پاکستان آمد، مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر الدین اور دیگر نے استقبال کیا

جمعرات 18 جنوری 2007 21:13

کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی پاکستان آمد، مسلم لیگ پنجاب کے جنرل ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جنوری۔2007ء) میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا وفد پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ گیا ہے جس دوران پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر الدین اوردیگر حکام نے ان کااستقبال کیا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا وفد پاکستان کے دورے پر جمعرات کی شام لاہور پہنچا۔

وفد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کے علاوہ پروفیسر عبدالغنی بٹ اور بلال غنی لون بھی شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر الدین اوردیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ حریت وفد اپنے دورے کے دوران حکومتی اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا۔