ایران کیساتھ تعلقات رکھنے والی کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگائی جائیں گی ۔امریکہ۔امریکہ کو ایران پر پابندیوں کو مزید وسعت دینے کا اختیار حاصل ہے ۔ کنڈولیزا رائس کا برطانوی جریدے کو انٹرویو

اتوار 21 جنوری 2007 11:55

ایران کیساتھ تعلقات رکھنے والی کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگائی جائیں ..
برلن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21جنوری2007 ) امریکہ نے خبر دار کیا ہے کہ ایران پر عائد کردہ پابندیوں پر ضرور عمل درآمد کیا جائے گا اور جو کمپنیاں تہران کے ساتھ تعلقات رکھیں گی ان کے ساتھ بھی ہمارا رویہ ایران سے مختلف نہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس نے گزشتہ روز برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر عائد کردہ پابندیوں پر ضرور عمل درآمد کیا جائے گا اور جو کمپنیاں تہران کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھیں گی ان پر پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران پر پابندیوں کو مزید وسعت بھی دے سکتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے یورینیم کی افزودگی ترک کردے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پچھلے سال 23دسمبر کو ایران کیخلاف پابندیوں کی قرارداد کی منظوری دی تھی جس کے تحت رکن ممالک ایران کیساتھ دفاعی شعبے میں تعلقات جاری نہیں رکھ سکیں گے پابندیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکہ نے چند دن قبل ایران کے مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کردی تھیں اور کہا تھا کہ ایران کا مرکزی بینک ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کیلئے ایرانی حکومت کو مالی امداد فراہم کرنے میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :