شمالی کوریا نے امریکی امداد کے بدلے ایک ایٹمی ری ایکٹر پر کام بند کرنے کی پیشکش کردی

پیر 22 جنوری 2007 14:30

شمالی کوریا نے امریکی امداد کے بدلے ایک ایٹمی ری ایکٹر پر کام بند کرنے ..
سیول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری۔2007ء) جنوبی کوریا کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی امداد کے بدلے اپنے ایک ایٹمی ری ایکٹر پر کام بند کرنے کی پیشکش کی ہے ادھر شمالی کوریا کے جوہری مذاکرات کار چھ فریقی مذاکرات کے دوبارہ آغاز پر بات چیت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے مذاکرات کاروں کے درمیان بات چیت میں پیانگ یانگ نے اپنے یونگ بائیون ری ایکٹر پر کام بند کرنے کی پیشکش کی ہے۔یہ پیشکش امریکا کی جانب سے توانائی ،اقتصادی امداد اور میکاؤ بینک میں شمالی کوریا کے منجمد چوبیس ملین ڈلرز کے اثاثے جاری کرنے کی یقین دہانی کے بعد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :