چینی موبائل کمپنی کا پاکٹل کی خریداری پر اظہار رضامندی،88.86 فیصد شیئرز کے حصول کاباقاعدہ معاہدہ 28کروڑ 40لاکھ ڈالر میں آئندہ ماہ طے پاجائے گا

پیر 22 جنوری 2007 16:08

چینی موبائل کمپنی کا پاکٹل کی خریداری پر اظہار رضامندی،88.86 فیصد شیئرز ..
شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری۔2007ء) دنیا کی سب سے بڑی موبائل کمپنی چائناموبائل پاکستان کی سب سے پہلی اور پانچویں بڑی موبائل کمپنی پاکٹل کی خریداری پر رضامند ہوگئی ہے اورانتظامی امورکی تکمیل کے بعد آئندہ ماہ اس سلسلے میں باقاعدہ معاہدہ طے پاجائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو چین کی موبائل کمپنی چائنا موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن کی طرف سے جاری کیے گئے بیا ن میں کہاگیا ہے کہ کمپنی نے پاکٹل کے 88.86 فیصد شیئرزخریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور اس مد میں پاکٹل کو 28کروڑ 40لاکھ ڈالر کی رقم اداکی جائے گی جبکہ ریگولیٹری منظوری کے بعد باقاعدہ معاہدہ فروری کے اختتام تک طے پانے کا امکان ہے واضح رہے کہ پاکٹل اور پی ٹی اے کے درمیان لائسنس فیس سے متعلق معاملات طے نہ ہوسکنے کے باعث پاکٹل نے پاکستان میں اپنا نیٹ ورک بند کرنے کی دھمکی دی تھی جس سے 15 لاکھ سے زائد صارفین میں بے چینی کی لہردوڑ گئی تھی۔

چائنا موبائل نے گزشتہ سال جولائی میں بھی پاکٹل کی خریداری کی کوشش کی تھی لیکن بعض وجوہات کی بناء پر معاہدہ طے نہیں پاسکاتھا۔چائنا موبائل کا دنیا کے سولہ ممالک میں موبائل نیٹ ورک کام کررہا ہے جس میں لاطینی امریکہ اورافریقہ کے ممالک بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :