جنوبی افریقہ کی 5وکٹوں سے شکست ،پاکستان نے ٹیسٹ سیریز 1-1سے برابر کردی

پیر 22 جنوری 2007 19:20

جنوبی افریقہ کی 5وکٹوں سے شکست ،پاکستان نے ٹیسٹ سیریز 1-1سے برابر کردی
پورٹ ایلزبتھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری۔ 2007ء) پاکستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز ہی پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔آخری روز پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 183رنز کی ضرورت تھی اور 10وکٹیں محفوظ تھی تاہم میزبان ٹیم نے چوتھے روز کھیل کے آغاز ہی میں پاکستان کی ابتدائی وکٹیں حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کردی۔

عمران فرحت ،یاسر حمید ،محمد حفیظ ، محمد یوسف اور آخر میں انضمام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد یوں محسوس ہورہا تھا ایک اور شکست پاکستان کے سرپر پہنچ چکی ہے لیکن یونس خان اور آؤٹ آف فارم کامران اکمل نے میزبان ٹیم کی تمام تدبیروں کو ناکام بناتے ہوئے ایک چٹان کی طرح حریف بالروں کے سامنے ڈٹ کر بیٹنگ کی اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

دونوں کے درمیان 99رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی اور یہی پار ٹنرشپ پاکستان کی جیت کی موجب بنی۔یونس خان نے 64اور کامران اکمل نے شاندار 57رنز کی جار حانہ اننگز کھیلی۔اس سے قبل میزبان ٹیم شعیب اخترکی تباہ کن بولنگ کے بدولت اپنی پہلی اننگز میں 124رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی جواب میں پاکستان نے انضمام الحق کی گرانقدر اننگز کی بدولت 265رنز اسکور کیے یوں جنوبی افریقہ پر مجموعی طور پر141رنز کی برتری حاصل کی۔

جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں شعیب اختر کی عدم موجودگی کے فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف پاکستان کی 141رنز کی اضافی لیڈ کا خاتمہ کیا بلکہ میچ جیتنے کیلئے 191رنز کا حدف بھی دیا۔پاکستان کی جانب سے محمد آصف نے دوسری اننگز میں 5وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی ٹیم نے حدف کا تعاقب کیاتو افریقی بولرز نے شاندار کھیل پیش کرکے پاکستان کے ابتدائی بیٹسمینوں کو آؤٹ کرکے میچ دوبارہ جان ڈال دی تاہم یونس خان اور کامران اکمل نے نہایت ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 5وکٹوں سے فتحیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔کپتان انضمام الحق کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ26جنوری کو کیپ ٹاوٴن میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :