ڈیرل ہیئرنے پیسے لینے کے لیے دوبارہ عدالت سے رابطہ کیا ہے ۔ نسیم اشرف

بدھ 7 فروری 2007 14:07

ڈیرل ہیئرنے پیسے لینے کے لیے دوبارہ عدالت سے رابطہ کیا ہے ۔ نسیم اشرف
ڈربن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07فروری2007 )پاکستان کرکٹ ٹیم بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف نے کہاہے کہ ایمپائرڈیرل ہیئر جھوٹا آدمی ہے اس کے دماغ کا علاج کرایا جائے وہ پہلے بھی پیسے لیکرچلاگیا تھا اب پھر عدالت سے رجوع کرنے کا مطلب مزید پیسے لینا ہے ہمارے کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچارہیں ورلڈ کپ سے پہلے ہمیں تمام معاملات پر نظر رکھنی ہوگی ایک خصوصی بات چیت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف نے کہاہے کہ ایمپائر ڈیرل ہیئر ایک بے وقوف اورجھوٹا آدمی ہے اس کے دماغ کا علاج کروایا جائے پاکستان کے خلاف انگیلنڈ میں جوکچھ ہوا اس نے کہا تھا کہ مجھے اتنے پیسے دے دو میں چلاجاؤنگا اور پھر اب دوبارہ اس نے پھر رقم لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھے کھلاڑی فٹس مسائل سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ شبیر احمد عبدالرزاق شعیب جو بھی کھلاڑی جنوبی افریقہ کھیلنے کے لیے آئے وہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر آئے ہیں اگر میچ کھیل کر وہ زخمی ہوجاتے ہیں تو اس میں نہ کھلاڑیوں کا قصور ہوتا ہے اور نہ بورڈ کا انہوں نے کہا کہ کرکٹ پر کام ہورہاہے اس پر اچھا کام کرنے کے لیے لگے ہوئے ہیں جنوبی افریقہ سے بات ہوئی ہے ہم نے ان کو کہا کہ ہماری اے ٹیم انڈر 19 ٹیمیں یہاں آئیں اب بھی بھیجیں تاکہ اچھے کھلاڑی ان سے نکل سکیں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیل کرہم اس کو جیتیں گے۔