اسلام آباد ایئر پورٹ پر خود کش حملہ کی مذمت پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا ۔ امریکہ کا اعلان

بدھ 7 فروری 2007 15:39

اسلام آباد ایئر پورٹ پر خود کش حملہ کی مذمت  پاکستان سے دہشت گردی کے ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07فروری2007 ) امریکہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر گزشتہ روز خود کش حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان اور امریکہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں امریکہ اس ضمن میں پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھے گا ۔