پاکستان اور بھارت کے درمیان مزید بسیں چلائی جائیں گی ۔ منموہن سنگھ

بدھ 7 فروری 2007 15:39

پاکستان اور بھارت کے درمیان مزید بسیں چلائی جائیں گی ۔ منموہن سنگھ
پٹیالہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07فروری2007 ) بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مزید بس سروسز چلائی جائیں گی-اطلاعات کے مطابق منموہن سنگھ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے سکھ اور ہندو زائرین پاکستان میں واقع مذہبی مقامات کا درشن کرنا چاہتے ہیں اور وہ پاکستان جانے کے لیے مزید بس سروس چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ امرتسر ننکانہ صاحب بس سروس کی طرز پر دونوں ملکوں کے درمیان مزید بسیں چلائی جائیں گی-بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ امرتسر سے گوردوارہ پنجہ صاحب اور کٹھ سراج مندر جانے کیلئے یہ بس سروس ضروری ہے جبکہ امرتسر ننکانہ صاحب بس سروس کی توسیع کی جائے گی اور چند نئی بسیں بھی چلائی جائیں گی-