ترکی میں برڈ فلو دوبارہ نمودار ۔ ہزاروں پرندوں کو ہلاک کر دیا گیا، بیمار بچے اسپتال منتقل کر دئے گئے

جمعہ 9 فروری 2007 18:00

ترکی میں برڈ فلو دوبارہ نمودار ۔ ہزاروں پرندوں کو ہلاک کر دیا گیا، بیمار ..
استنبول (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09فروری2007 ) ترکی میں ایک سال کے وقفہ کے بعد برڈ فلو دوبارہ نمودار ہو گیا ہے ، ترکی کی وزارت زراعت کے مطابق جنگلی پرندوں سے پھیلنے والے ایچ فائیو این ون وائرس کے باعث ایک سو ستر مرغیاں ہلاک ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

برڈ فلو کی تصدیق کےفوری بعد ترک حکام نے برڈ فلو سے متاثرہ گائوں بوغازگے سے تین مربع کلومیڑ کے فاصلہ تک قرنطینہ لگا دیا ہے اور برد فلو سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والی ڈیڑھ ہزار سے زائد مرغیوں، بطخوں اور دیگر پرندوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔جبکہ برڈ فلو کی علامات کے ساتھ ہونے والے بیمار بچوں کو اسپتال منتقل کر کے ان کی بیماری کا تجزیہ کیا جا رہا ہے ۔ گزشتہ برس ترکی میںبرڈفلو سے چار بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :