عراق،امریکی ہیلی کاپٹر کا حملہ،8عراقی فوجی ہلاک،6زخمی ، القاعدہ گروپ نے گزشتہ ہفتے تباہ ہو نے والے امریکی ہیلی کاپٹر کی ویڈیو جاری کردی

ہفتہ 10 فروری 2007 13:22

عراق،امریکی ہیلی کاپٹر کا حملہ،8عراقی فوجی ہلاک،6زخمی ، القاعدہ گروپ ..
بغداد /موصل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری۔2007ء) عراقی شہر موصل میں امریکی ہیلی کاپٹر کے حملے میں 8عراقی فوجی ہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے ہیں جبکہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مزاحمتی گروپ نے گزشتہ ہفتہ تباہ ہونے والے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کی ویڈیو جاری انٹرنیٹ پر جاری کردی ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق عراق کے شمالی شہر موصل پر امریکی ہیلی کاپٹر کے حملے میں 8عراقی فوجی ہلاک اور 6زخمی ہوگئے ہیں ۔

عراقی حکام کے مطابق واقعہ فرینڈلی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا جس میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر نے موصل شہر کے مشرق میں واقع عراقی فوجی پوزیشن کو نشانہ بنایا۔ جبکہ امریکی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق کارروائی کا مقصد القاعدہ کے ایک مشتبہ سیل کو نشانہ بنانا تھا۔ ادھر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مزاحمتی گروپ نے گزشتہ ہفتہ تباہ ہونے والے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کی ویڈیو جاری انٹرنیٹ پر جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

جاری ہونے والی فلم جس کا دورانیہ دو منٹ ہے میں امریکی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو میں امریکی ہیلی کاپڑ کوپرواز کرتے دیکھا یا گیا ہے جس کے قریب ہی دھواں چھوڑتی ایک چیز بھی نظر آتی ہے جس کے بعد ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو جاتا ہے اور اس سے آگ سے شعلے بلند ہو تے نظر آئے۔ویڈیو میں یہ واضح نہیں ہے کہ دھواں چھوڑتی چیز ہیلی کاپٹر سے ٹکرائی یا نہیں۔ واضح رہے کہ اس ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 7 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔امریکی حکام نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث بغداد کے قریب گر کر تباہ ہو ا،جبکہ مزاحمت کاروں نے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔